Wed, September 16, 2026

پنجاب کا نقشہ بدلنے کی تیاری: وزیراعلیٰ مریم نواز کا 52 شہروں کے لیے میگا ڈویلپمنٹ پلان، لاہور کی ہزاروں گلیوں کی قسمت بدل جائے گی

پنجاب کا نقشہ بدلنے کی تیاری: وزیراعلیٰ مریم نواز کا 52 شہروں کے لیے میگا ڈویلپمنٹ پلان، لاہور کی ہزاروں گلیوں کی قسمت بدل جائے گی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور شہروں کی خوبصورتی کے لیے "پنجاب ڈویلپمنٹ پلان" کی خود نگرانی شروع کر دی ہے۔ صوبے کے 52 شہروں میں شروع کیے گئے اس منصوبے کے تحت تعمیر و ترقی کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو عالمی معیار کی زندگی میسر آ سکے۔
وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں اہم کامیابیاں سامنے آئیں۔  پنجاب کے 51 اضلاع میں انتہائی اہم (Most Critical) ترقیاتی کاموں کا 40 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ان منصوبوں میں نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت اور شہروں کی تزئین و آرائش شامل ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے لیے وزیراعلیٰ نے تاریخ کے سب سے بڑے "اسٹریٹ اپ گریڈیشن" پروگرام کی منظوری دی ہے۔  شہر کی 16,410 گلیوں کو نہ صرف پکا کیا جائے گا بلکہ ان کی بیوٹیفکیشن (خوبصورتی) پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز مکمل، جبکہ دوسرا مرحلہ 76 فیصد حد عبور کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اب تیسرے مرحلے کا پلان طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ     "ترقی کا سفر صرف بڑی سڑکوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ہر گلی اور ہر محلے کے رہنے والے کو تبدیلی محسوس ہونی چاہیے۔

ٹیگز: