Wed, September 16, 2026

پمز نرسری میں آتشزدگی، وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت

پمز نرسری میں آتشزدگی، وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں نومولود بچوں کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اور جامع تحقیقات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے تمام محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ ناقابلِ تلافی ہے، واقعے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے اور وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: