Wed, September 16, 2026

رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات: نیشنل گرڈ کمپنی نے ملک بھر میں مینٹیننس مکمل کر لی

رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات: نیشنل گرڈ کمپنی نے ملک بھر میں مینٹیننس مکمل کر لی

لاہور:نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جاری مرمتی کام (Maintenance) کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔این جی سی کی ایسیٹ مینجمنٹ ٹیموں نے ماہِ صیام اور موسم گرما کی ممکنہ طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل اہم اقدامات کیے ہیں۔
    500 کے وی نوکھر گرڈ: بس بار کی مرمت کا کام مکمل۔

    220 کے وی کالا شاہ کاکو: سرکٹ بریکرز کی اوورہالنگ کر دی گئی۔

    سرفراز نگر اور جامشورو: 250 اور 160 ایم وی اے کے آٹو ٹرانسفارمرز کے ٹیپ چینجر کی سروسنگ مکمل۔
؎
ترجمان این جی سی محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ "ان تکنیکی کاموں کی بروقت تکمیل سے سسٹم کے بیٹھ جانے  Breakdown) کا خطرہ کم ہو گیا ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کو سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں مستحکم بجلی فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی اعلیٰ مینجمنٹ نے اس پورے آپریشن کی نگرانی کے لیے جنرل منیجر نارتھ انجینئر انیس احمد اور جنرل منیجر ساؤتھ انجینئر محمد رفیق کو خصوصی ٹاسک دیا تھا، جنہوں نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ معیاری اور محفوظ طریقے سے کام مکمل کروایا۔

ٹیگز: