Wed, September 16, 2026

"کچہ میں ریاست کی رٹ بحال، امن کے نئے دور کا آغاز": آئی جی پنجاب کا راجن پور کا دورہ

راجن پور : آئی جی پنجاب عبدالکریم نے راجن پور کے دشوار گزار کچہ ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور سرکل بنگلہ اچھا میں پولیس آپریشنز کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران آئی جی پنجاب کو علاقے میں کریمنلز کے خلاف جاری کارروائیوں اور سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی جی پنجاب نے فرنٹ لائن پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانا کھا کر ان کی جرات کو سراہا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو حکم دیا کہ کچہ ایریا میں سخت حالات میں ڈیوٹی دینے والے جوانوں کی ویلفیئر کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جراتمندانہ قیادت میں کچہ آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے، جس کے باعث علاقے میں امن و استحکام لوٹ آیا ہے۔حکومت پنجاب نے کچہ کے عوام کے لیے محض آپریشن پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وہاں تعلیم، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے ایک خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پولیس کی قربانیوں سے کچہ اب جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہ نہیں رہا اور جلد یہاں ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات نظر آئیں گے۔

ٹیگز: