Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کا علی پور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات، سہولتوں کا جائزہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا علی پور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات، سہولتوں کا جائزہ

مظفرگڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرین سے براہِ راست ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کو ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز نے ریلیف کیمپ میں موجود مرد، خواتین اور بچوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے موقع پر ہی بعض شکایات پر کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے جبکہ خواتین اور بچوں کو کھانا بھی خود پیش کیا، جسے متاثرین نے سراہا۔ انہوں نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیک بھی دیے۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزرا مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر اور صہیب بھرتھ بھی موجود تھے، جنہوں نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور تمام متعلقہ ادارے ریلیف آپریشن کو تیز تر بنائیں تاکہ لوگوں کو جلد از جلد ریلیف میسر آ سکے۔

ٹیگز: