Wed, September 16, 2026

سانحہ گل پلازہ: "بجلی کی بندش اور ایمرجنسی سسٹم کا نہ ہونا ہلاکتوں کی وجہ بنا": چیف فائر آفیسر کا انکشاف

سانحہ گل پلازہ:

کراچی : سانحہ گل پلازہ پر قائم جوڈیشل کمیشن کے سامنے چیف فائر آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اگر پلازہ کی بجلی بند نہ ہوتی اور لوگوں کو باہر نکلنے کا راستہ دکھایا جاتا تو کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
 چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق، عمارت میں قدرتی روشنی کا انتظام نہ ہونے اور بجلی کٹنے سے دھویں میں گھرے افراد کو راستہ نہ مل سکا، جس سے دم گھٹنے کے واقعات پیش آئے۔انکشاف کیا گیا کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ درجہ حرارت 1000 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا، جس کی وجہ سے لوہے کی گرل سرخ ہو کر پگھلنے لگی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں فائر ہائیڈرنٹس فعال نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی مسلسل فراہمی میں مشکلات پیش آئیں اور ٹینکرز پہنچنے میں ایک گھنٹہ ضائع ہوا۔
 دکانداروں کی جانب سے سامان نکالنے کی کوشش اور اے سی ڈکٹس کے ذریعے آگ پھیلنے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عمارت کی ناقص ساخت اور کھڑکیوں پر لوہے کی گرل ہونے کی وجہ سے لوگ اندر ہی پھنس کر رہ گئے۔

ٹیگز: