Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ہجرت کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ہجرت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہجرت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہجرت نہ صرف ایک انسانی حق ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر معاشی، سماجی اور ثقافتی تبدیلیوں کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے ہجرت کو سنت نبویؐ اور ایک بابرکت عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سب سے بڑی ہجرت ہوئی، جس نے دنیا کے مختلف حصوں میں سماجی اور معاشی زندگی کو نئی شکل دی۔ مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ملکی معیشت کے لیے اہم ہیں، بلکہ اپنی محنت سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص بھی بہتر بناتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہجرت صرف ایک جغرافیائی تبدیلی نہیں بلکہ ہنر، علم اور تجربے کا عالمی تبادلہ ہے۔ اس عمل سے مختلف ممالک اور معاشروں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں اور یہ انسانی ترقی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

مریم نواز نے غیر قانونی ہجرت کے خطرات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں بہتر سروسز فراہم کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

وزیراعلیٰ نے ہنگو کلاس آبدوز کی لانچنگ پر پاک چین اشتراک کی تعریف کی اور سمندری دفاع کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

ٹیگز: