لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر کہا ہے کہ انسانیت سب سے بڑا رشتہ ہے جو ہر چیز سے اوپر ہے اور کسی سرحد سے بندھا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہی اصل خدمتِ انسانیت ہے، جو رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہے۔ آج کے دنیاوی حالات میں انسانیت کی خدمت پہلے سے زیادہ ضروری ہو گئی ہے، کیونکہ غزہ کے شہداء اور کشمیری عوام کی تکلیف ہر حساس انسان کے دل کو چھو رہی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ انسان سے ہمدردی کرنا عبادت کے برابر ہے اور حکومت پنجاب کے تمام کام اسی جذبے سے کیے جا رہے ہیں۔ ہمیں ایسی دنیا بنانی ہے جہاں امن، محبت اور انسانیت کی قدر ہو۔