گال : گال میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز 193 رنز پر مکمل کردی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 372 رنز کا ہدف ملا ہے۔
بھارت نے پہلی اننگز میں سری لنکا کے خلاف 178 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ دوسری اننگز میں رشبھ پانت نے 66 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ دیودت پڈیکل 44 اور کے ایل راہول 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی بولنگ میں اسیتھا فرنینڈو سب سے کامیاب رہے، جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پراباتھ جے سوریا نے 3، لاہیرو کمارا نے 2 اور کیشارا نوانتھرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دریں اثنا سری لنکا کے بیٹر دنیش چندیمل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کندھے اور گردن کی تکلیف کے باعث ان کی جگہ سوریا بندارا کو کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سوریا بندارا کا یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کنکشن سبسٹی ٹیوٹ ڈیبیو ہے، جو اس طرز کی کرکٹ میں پانچویں مثال بن گئی ہے۔