Wed, September 16, 2026

پاکستان میں ایک ہی سپر سٹار ہے لیکن ہم اسے عزت نہیں دیتے، اظہر محمود

پاکستان میں ایک ہی سپر سٹار ہے لیکن ہم اسے عزت نہیں دیتے، اظہر محمود

لاہور : پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بڑے کرکٹ سٹار کو مسلسل تنقید کے بجائے عزت اور حوصلہ افزائی ملنی چاہیے۔

سکائی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ بابر اعظم ایک شرمیلے مزاج کے انسان ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق ٹیم سے باہر رہنے کے دوران بھی وہ بابر کے ساتھ رابطے میں رہے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید نے بابر کو خاصا متاثر کیا، تاہم ان میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور وقت کے ساتھ وہ زیادہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر کے مطابق کپتانی کے دوران بابر زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں، جبکہ قیادت سے ہٹنے کے بعد تنقید کے باعث بعض اوقات وہ خود کو محدود کرلیتے ہیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور اگلے ایڈیشن کے فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ ون ڈے میں ان کی قیادت میں قومی ٹیم کا جیت کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔

ٹیگز: