Wed, September 16, 2026

ٹیکس بوجھ کم کرنے کی کوشش کریں گے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ٹیکس بوجھ کم کرنے کی کوشش کریں گے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

کراچی : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا اصل کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں نجی شعبہ ترقی کرے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کوشش کی جائے گی کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔

وہ کراچی میں جاب فیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں مختلف سرکاری و نجی اداروں نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنے اسٹالز لگائے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی معیشت کو آگے لے جانے میں نجی شعبے کا کردار سب سے اہم ہے۔ "میں خود بھی پرائیویٹ سیکٹر سے آیا ہوں، وہاں لوگ دن میں 8 سے 12 گھنٹے کام کرتے ہیں، یہی جذبہ ترقی کی بنیاد ہے،" انہوں نے کہا۔

وزیر خزانہ نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ عملی زندگی میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، محنت ہی اصل راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بدلتے رہتے ہیں، لیکن ٹیلنٹ اور لگن اپنا راستہ بنا ہی لیتی ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ٹیرف اصلاحات کی ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی معیشت میں بہتری کی نشانی ہے، جبکہ توانائی کی قیمتوں میں کمی کی طرف بھی عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: