اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اس بات کی تصدیق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کے بجٹ پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہو جائے گا، جس میں حکومت کی مالی حکمت عملی اور معاشی ترجیحات کو پیش کیا جائے گا۔