Wed, September 16, 2026

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قتصادی سروے کے اہم نکات سے آگاہ کریں گے

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قتصادی سروے کے اہم نکات سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد: حکومت آج اقتصادی سروے 2025-26 پیش کرے گی، جس میں رواں مالی سال کے معاشی اشاریوں اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوپہر اڑھائی بجے اقتصادی سروے کے اہم نکات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے کے ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت رواں مالی سال کے بیشتر معاشی اہداف حاصل نہیں کر سکی۔ ملکی معیشت کی شرح نمو 4.2 فیصد کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 3.7 فیصد رہی، جبکہ فی کس سالانہ آمدن 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے ریکارڈ کی گئی جو مقررہ ہدف سے کم ہے۔

اقتصادی سروے میں مئی 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 11.66 فیصد بتائی گئی ہے، جس سے قیمتوں میں اضافے کا دباؤ برقرار رہنے کی عکاسی ہوتی ہے۔

ادھر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اقتصادی سروے 2025-26 کی کاپی پیش کی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ممکنہ ریلیف فراہم کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اقتصادی سروے کے اجراء کے بعد معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف کی مزید تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔

ٹیگز: