Wed, September 16, 2026

بلوچستان حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بڑی امدادی کھیپ روانہ کر دی

بلوچستان حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بڑی امدادی کھیپ روانہ کر دی

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے امدادی سامان بھیج دیا ہے۔ اس امداد میں 1500 خاندانوں کے لیے سامان گلگت بلتستان اور 1000 خاندانوں کے لیے خیبر پختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے اس امداد کی تصدیق کی ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر یہ سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ضرورت مندوں کو فوراً سہولتیں مل سکیں۔

امدادی سامان میں خیمے، کمبل، پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ مدد ان کی یکجہتی اور ہمدردی کا ثبوت ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ بھیجا گیا سامان معیاری اور جانچ پڑتال کے بعد تیار کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو بہترین مدد دی جا سکے۔

ٹیگز: