Wed, September 16, 2026

پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں تیزی، خریدار پریشان

پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں تیزی، خریدار پریشان

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج دوبارہ قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: