Wed, September 16, 2026

فی تولہ سونا 3,54,700 روپے مقرر، خریدار پریشان

فی تولہ سونا 3,54,700 روپے مقرر، خریدار پریشان

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونا 3,200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,744 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر بڑھ کر 3,324 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3,000 روپے کمی ہوئی تھی، جب کہ منگل کو 1,500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سونے کی قیمت میں آئے روز ہونے والی تبدیلی سے خریدار اور سرمایہ کار دونوں پریشانی کا شکار ہیں۔

ٹیگز: