کراچی: عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ نرخ 500 روپے نیچے آگئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں معمولی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 525 ڈالر پر آگئی۔