Wed, September 16, 2026

ایران پر اسرائیل کے حملے کو منسوخ نہیں کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پر اسرائیل کے حملے کو منسوخ نہیں کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو منسوخ نہیں کیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی کو روک دیا اور ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔

ٹرمپ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی کے لیے ان کے پاس جلدی نہیں ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ایران کے پاس اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا پہلا انتخاب ہمیشہ مذاکرات ہیں، اور اگر وہ دوسرا راستہ اپناتے ہیں تو یہ ایران کے لیے بہت نقصان دہ ہوگا۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایران بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگز: