دبئی:متنازع فیصلے پر تنقید کا سامنا کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے پر کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔ ریفری نے واقعے کو "غلط فہمی" کا نتیجہ قرار دیا۔
آئی سی سی نے بھی واقعے کی انکوائری پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوڈ آف کنڈکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کی باضابطہ جانچ کرے گی۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے میچ کے بعد "ہینڈ شیک تنازع" اور ریفری کے رویے پر اعتراض اٹھایا تھا۔