Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، فضائی حدود میں خصوصی پروٹوکول

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، فضائی حدود میں خصوصی پروٹوکول

اسلام آباد/ریاض:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں سعودی حکام کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی وزیراعظم کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا، ایف-35 لڑاکا طیاروں نے انہیں پروٹوکول دیتے ہوئے طیارے کو فضائی حصار میں لیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، توانائی منصوبوں اور دیگر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔سعودی عرب کے بعد وزیراعظم برطانیہ اور امریکا کا دورہ کریں گے۔ امریکی دورے کے دوران 25 ستمبر کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف، علاقائی صورتحال، مسئلہ کشمیر، معاشی استحکام اور موسمیاتی چیلنجز سے آگاہ کریں گے۔

ٹیگز: