Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا تین ملکوں کے سرکاری دورے کا آغاز، سعودی عرب روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کا تین ملکوں کے سرکاری دورے کا آغاز، سعودی عرب روانہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے تین ملکوں کے سرکاری دورے کا آغاز کر دیا ہے، اور پہلے مرحلے میں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، دیگر وزراء اور اہم حکام شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہو گی، جہاں علاقائی، عالمی اور باہمی امور پر بات چیت ہو گی، اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

سعودی عرب کے بعد وزیراعظم برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ برطانیہ کے بعد وہ 21 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔ ان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے اور 26 ستمبر کو خطاب کرنے کا شیڈول ہے۔ ساتھ ہی وہ 22 ستمبر کو فلسطین کے دو ریاستی حل پر ہونے والی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ٹیگز: