Wed, September 16, 2026

شکریہ مودی جی: پاکستان کے لیے غیر ارادی تحفے – ایک خصوصی تجزیہ

شکریہ مودی جی: پاکستان کے لیے غیر ارادی تحفے – ایک خصوصی تجزیہ

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر انگریزی اخبار میں مصنف مسعود احمد خان جو ریٹائرڈ برگیڈیئر  اور آرٹیکل رائٹرہیں   نے  ایک طنزیہ مگر بصیرت افروز مضمون  لکھا ہے ۔مصنف نے دس نکات پر روشنی ڈالی جن میں مودی کے اقدامات کو پاکستان کے لیے تقویت بخش ثابت کیا گیا۔ان کے مضمون میں سے اقتباس ہے کہ 

سیکولر بھارت کا پردہ فاش: مودی کی پالیسیوں نے بھارت کی سیکولر شبیہ کو نقصان پہنچایا، جس سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر درست ثابت ہوا۔

دو قومی نظریے کی توثیق: بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک نے پاکستان کے قیام کی منطق کو واضح کر دیا۔

کشمیر پر سچائی بے نقاب: آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیریوں کو بھارت کے اصل عزائم کا اندازہ ہوا۔

امن پسندی کا مظاہرہ: 2019 میں بھارتی پائلٹ کی واپسی نے پاکستان کی امن پسندی کو دنیا کے سامنے لایا۔

فضائی برتری کا اظہار: 2025 میں بھارتی طیاروں کے خلاف کامیابی نے پاکستانی دفاعی صلاحیتوں کو منوایا۔

غیر واضح خارجہ پالیسی کا سبق: بھارت کی دو رخی پالیسیوں سے پاکستان نے سیکھا کہ مستقل مؤقف کتنا اہم ہے۔

اقتصادی خود غرضی سے سبق: بھارتی معاشی اقدامات سے پاکستان نے عالمی تجارتی اصول بہتر سمجھ لیے۔

علاقائی قیادت چھوڑنے پر شکریہ: بھارت کی لاتعلقی سے پاکستان نے خطے میں قائدانہ کردار ابھارا۔

میڈیا کی گرتی ساکھ: بھارتی میڈیا کے جانبدار رویے نے پاکستان کو عالمی بیانیے میں فائدہ پہنچایا۔

مسلم دنیا میں ساکھ کی گراوٹ: اسرائیل سے قربت اور فلسطین پر خاموشی نے بھارت کی مسلم ممالک میں مقبولیت کو نقصان پہنچایا۔

آخر میں مصنف نے مودی جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو دعوت دی کہ وہ مزید "شکریے" سوشل میڈیا پر پیش کریں۔ مودی جی کا X (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل بھی فراہم کیا گیا: @narendramodi

ٹیگز: