Wed, September 16, 2026

پنجاب میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں گھر برباد، لاکھوں متاثر

پنجاب میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، ہزاروں گھر برباد، لاکھوں متاثر

لاہور : پنجاب میں زور دار بارشوں اور سپر فلڈ نے زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ پانی ہر طرف پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زمین اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، اور لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ جگہوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

شکر گڑھ میں نالہ بئیں کا سیلابی پانی اتنا زور دار تھا کہ فتح پور کے قریب پل بہہ گیا، جس سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے اور وہاں کے رہنے والے شدید مشکلات میں گرفتار ہیں۔

شور کوٹ میں سیلاب کا پانی بہت زیادہ ہے، سلطان باہو پل سے چار لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں 200 سے زائد گاؤں متاثر ہو گئے ہیں۔ تربیلا ڈیم میں پانی جمع کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے اور پانی کی آمد بڑھ کر 2 لاکھ دو ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔

کمالیہ کے علاقے میں چیچہ وطنی روڈ پر سیلاب نے بڑا نقصان پہنچایا ہے، سڑک پر شگاف پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل بند ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ نالہ ڈیک کے علاقے سکروڑ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچائی، ایک شخص بہہ گیا جبکہ ایک شخص نے درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچائی۔ کنڈیارو میں تین نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ٹیگز: