Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے فکس ٹیکس، کیٹیگریز کے مطابق شرحوں میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے فکس ٹیکس، کیٹیگریز کے مطابق شرحوں میں اضافہ

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے شادی ہالز پر نئے فکس ٹیکسز کا نفاذ کر دیا ہے، جس کے احکامات باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ کیپرا کے مطابق شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایونٹ پر مقررہ فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کیٹیگری اے کے شادی ہالز (500 سے زائد افراد کی گنجائش) کا فکس ٹیکس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی (300 تا 500 افراد) کے لیے یہ ٹیکس 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کیٹیگری سی کے ہالز میں 10 ہزار روپے فکس ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان کیپرا نے بتایا کہ یہ ٹیکسز یکم جولائی سے قانون کے مطابق نافذ ہیں، اور فکس ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں شہریوں سے 15 فیصد سروس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ٹیکس میں اضافہ صوبائی ریونیو بڑھانے اور مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: