Wed, September 16, 2026

خوارج نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف ورغلاتے رہے :گرفتار خارجی دہشتگرد کے چونکا دینے والے اعترافات

خوارج نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف ورغلاتے رہے :گرفتار خارجی دہشتگرد کے چونکا دینے والے اعترافات

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان میں گرفتار خارجی دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ فتنۂ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کر کے انہیں پاک فوج کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کرتا رہا ہے۔ ویڈیو بیان میں اس نے بتایا کہ وہ تین برس تک متعدد خارجی کمانڈروں کا سہولت کار رہا اور پولیس اسٹیشن سمیت کئی حملوں میں ملوث تھا۔

دہشتگرد کا کہنا تھا کہ خوارج نوجوانوں کو نہ صرف شدت پسندی کی طرف دھکیلتے ہیں بلکہ بعض کمانڈر ذاتی مفادات کیلئے بداخلاقی جیسے گھناؤنے اعمال بھی کرواتے ہیں۔ اس نے اعتراف کیا کہ خوارج نے پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، جبکہ فوج کے جوان حقیقی مسلمان اور باعمل ہیں۔

گرفتار دہشتگرد نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد عناصر سے دور رہیں اور ملک کے دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔ فورسز کا کہنا ہے کہ فتنۂ خوارج کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

ٹیگز: