Wed, September 16, 2026

سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز بنگلہ دیش کے نام، پاکستان پہلی اننگز میں خسارے کا شکار، میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز بنگلہ دیش کے نام، پاکستان پہلی اننگز میں خسارے کا شکار، میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

سلہٹ :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سلہٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے میچ پر اپنی پوزیشن کو کافی حد تک مستحکم کر لیا ہے۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے ہیں، جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 156 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کے 278 رنز کے جواب میں پاکستانی بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی قیمتی سبقت ملی۔ پاکستان کی طرف سے سابق کپتان بابر اعظم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے جبکہ ساجد خان نے قیمتی 38 رنز کی اننگز کھیل کر سکور کو 232 تک پہنچایا اور ٹیم کو ایک بہت بڑے عبرتناک زوال سے بچایا۔
دوسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی برتری کو 156 رنز تک پہنچا کر میچ میں اپنا پلہ بھاری کر لیا ہے۔ کھیل کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم کو میچ میں اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر محدود کرنا ہوگا۔

ٹیگز: