Wed, September 16, 2026

سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز کی درگت بن گئی، بنگلہ دیش کا پاکستان کو 437 رنز کا کٹھن ہدف

سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز کی درگت بن گئی، بنگلہ دیش کا پاکستان کو 437 رنز کا کٹھن ہدف

سلہٹ :سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیشی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 110 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، لیکن پاکستانی باؤلرز اس پوزیشن کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور میزبان بلے بازوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحمٰن نے شاندار سینچری اسکور کر کے پاکستانی باؤلنگ کو بے بس کر دیا، جبکہ لٹن داس اور محمود الحسن نے بھی نصف سنچریاں بنا کر اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

پوری بنگلہ دیشی ٹیم 390 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں پاکستان کو چوتھی اننگز میں 437 رنز کا تاریخی ہدف ملا ہے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق سلہٹ کی گھومتی ہوئی پچ پر تیسرے اور چوتھے دن اتنا بڑا ہدف عبور کرنا پاکستانی بیٹنگ لائن کے لیے ایک کڑا امتحان ہوگا اور میچ بچانے یا جیتنے کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ٹیگز: