Wed, September 16, 2026

اسرائیلی جارحیت علاقائی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ، بیرونی مفادات کے بجائے اپنے شہریوں کا دفاع کیا جائے: رجب طیب اردوان

اسرائیلی جارحیت علاقائی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ، بیرونی مفادات کے بجائے اپنے شہریوں کا دفاع کیا جائے: رجب طیب اردوان

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی کو اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خاتمے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کو نہیں روکا جاتا، خطے میں حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق موجودہ سنگین بحران کی اصل جڑ ہی اسرائیل کی نہ ختم ہونے والی اشتعال انگیزیاں ہیں۔

ترک صدر نے اسرائیل کے خطرناک عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کا بنیادی مقصد اس جنگ کے دائرہ کار کو پورے خطے تک پھیلانا ہے، تاکہ اِس پورے علاقے کو مستقل طور پر خوف اور غیر یقینی کی دلدل میں دھکیلا جا سکے۔

انہوں نے خطے کے دیگر ممالک کو مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب بیرونی طاقتوں اور عناصر کے اشاروں پر چلنے یا ان کے مفادات کا تحفظ کرنے کا وقت نہیں رہا، بلکہ تمام ممالک کو اولیت دیتے ہوئے اپنے شہریوں کے حقوق اور بقا کا دفاع کرنا چاہیے تاکہ اسرائیلی سازشوں کا راستہ روکا جا سکے۔

ٹیگز: