Wed, September 16, 2026

'مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ کے لیے تیار ہیں'، ایران کا امریکہ کو کرارا جواب

'مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ کے لیے تیار ہیں'، ایران کا امریکہ کو کرارا جواب

تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ جاری پسِ پردہ رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے واشنگٹن کو کڑی وارننگ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تہران کو واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کے پیغامات تو موصول ہوئے ہیں، لیکن امریکہ کے حقیقی ارادوں پر اب بھی شدید عدم اعتماد قائم ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے صاف الفاظ میں واضح کیا کہ اگر ان مذاکرات کے کوئی ایسے نتائج نہ نکلے جو ایران کے لیے قابلِ قبول ہوں، تو ایران جنگ شروع کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہر قسم کے عسکری تصادم کے لیے مکمل تیار ہے۔

عباس عراقچی نے امریکی اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جاری یہ جنگی جنون خود امریکہ کے لیے مہنگا ثابت ہو رہا ہے اور اس کے منفی اثرات اب عام امریکی گھرانوں کی معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کی صورت میں نقصان صرف خطے کا نہیں بلکہ خود واشنگٹن کا بھی ہوگا۔

ٹیگز: