سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کو افغانستان سے کھلی جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ایک جنگ ہار چکا ہے اور اب افغان پراکسی کے ذریعے لڑائی کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے پولیس اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ عوام کو چین کا احساس اس لیے ہے کیونکہ سرحدوں کے محافظ جاگتے رہتے ہیں۔ انہوں نے افغان مہمان نوازی اور بھارتی مداخلت کا ذکر بھی کیا۔