Wed, September 16, 2026

چترال: پاک فوج کا 'آپریشن غضب للحق'؛ افغان طالبان کی بادانی پوسٹ مکمل تباہ

چترال: پاک فوج کا 'آپریشن غضب للحق'؛ افغان طالبان کی بادانی پوسٹ مکمل تباہ

چترال : پاک افغان سرحد پر کشیدگی اور سرحد پار سے ہونے والی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے 'آپریشن غضب للحق' کے تحت فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان کی 'بادانی پوسٹ' کو نشانہ بنا کر اسے زمین بوس کر دیا گیا ہے۔
 پاک فوج نے جدید جنگی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دشمن کی پوسٹ کی درست نشاندہی کی اور فضا سے موثر وار کیے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹلری اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے بادانی پوسٹ کے دفاعی ڈھانچے کو مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔
 آپریشن غضب للحق کے تحت کی جانے والی یہ کارروائی دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کا انجام عبرتناک ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج سرحدوں پر کسی بھی غیر قانونی حرکت یا سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کو خاموشی سے برداشت نہیں کرے گی۔ یہ کارروائی مادرِ وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

ٹیگز: