Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے چیٹ تھیمز کا نیا فیچر زیرِ غور

واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے چیٹ تھیمز کا نیا فیچر زیرِ غور

کیلیفورنیا: میٹا کی ملکیت پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے ایک نیا فیچر تیار کر رہی ہے جس کا مقصد چیٹ کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور عام صارفین کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ فیچر چیٹس کی ظاہری شکل اور ڈیزائن سے متعلق ہوگا۔

اس نئے آپشن کے تحت صارفین اپنی چیٹس کے لیے مختلف تھیمز، رنگوں اور وال پیپرز کا انتخاب کر سکیں گے، جس سے ہر گفتگو کو ایک منفرد اور ذاتی انداز دیا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ بہتر اور دلکش انٹرفیس فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا تجربہ مزید پرکشش بنایا جا سکے۔

یہ فیچر آئندہ اپ ڈیٹ میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 
 
 

ٹیگز: