Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ شائقین کرکٹ ویب سائٹ کے ذریعے اپنے پسندیدہ میچز کے ٹکٹس خرید سکتے ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

اس ایونٹ میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور مجموعی طور پر 44 میچز ہوں گے۔ میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلیں جائیں گے، اور فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف شہروں کے لیے مقرر کی گئی ہیں: لاہور اور کراچی میں کم از کم 250 روپے، فیصل آباد میں 300 روپے، اور ملتان و راولپنڈی میں 400 روپے۔

ٹیگز: