Wed, September 16, 2026

 پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری، کرکٹ شائقین کا انتظار ختم!

 پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری، کرکٹ شائقین کا انتظار ختم!

لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے سنسنی خیز مقابلوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کرکٹ کل، منگل 17 مارچ سے اپنے پسندیدہ میچوں کے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔
ٹکٹوں کی فروخت دو مراحل میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کل دوپہر 12 بجے سے آن لائن پورٹل pcb.tcs.com.pk فعال کر دیا جائے گا، جبکہ 24 مارچ سے شائقین ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر جا کر فزیکل ٹکٹس بھی خرید سکیں گے۔    8 ٹیموں کا ٹکراؤ: لیگ کی تاریخ میں پہلی بار 6 کے بجائے 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 44 مقابلے کھیلے جائیں گے۔
 میلے کی رونقیں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور پشاور میں بھی لگیں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی تعداد میں اضافے سے مقابلے کی فضا مزید دلچسپ ہوگی اور شائقین کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر اسٹار کھلاڑیوں کو دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

ٹیگز: