Wed, September 16, 2026

بلوچستان کا 1,089 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، ملازمین کیلئے 7 فیصد اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے فنڈز مختص

بلوچستان کا 1,089 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، ملازمین کیلئے 7 فیصد اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے فنڈز مختص

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کے لیے 1,089 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔

بجٹ میں صوبے کی مجموعی آمدن 1,134 ارب روپے سے زائد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تعلیم کے لیے 157 ارب 28 کروڑ روپے اور صحت کے لیے 73 ارب 99 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 107 ارب 92 کروڑ روپے جبکہ فارن فنڈڈ منصوبوں کے لیے 65 ارب 34 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ کھیل اور تفریح کے لیے 8 ارب 54 کروڑ روپے اور سماجی تحفظ کے لیے 15 ارب 13 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 44 ارب 56 کروڑ روپے جبکہ صوبائی PSDP کا حجم 206 ارب 61 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں جاری اخراجات کے لیے 797 ارب 82 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ٹیگز: