Wed, September 16, 2026

پنجاب کا 5 ہزار 131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تعلیم و صحت کے لیے بڑے فنڈز مختص

پنجاب کا 5 ہزار 131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تعلیم و صحت کے لیے بڑے فنڈز مختص

لاہور: پنجاب حکومت آج مالی سال 2026-27 کا 5 ہزار 131 ارب روپے حجم کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3 ہزار 569 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تعلیم کے شعبے کے لیے 900 ارب روپے جبکہ صحت کے لیے 680 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف کی تجویز شامل ہے۔ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے گی۔

بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، سماجی بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی خطیر فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹیگز: