Wed, September 16, 2026

وزیراعظم ہاؤس میں بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان اہم مشاورت

وزیراعظم ہاؤس میں بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان اہم مشاورت

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بجٹ سے متعلق معاملات اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان اور نوید قمر بھی موجود تھے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ اور احد چیمہ شامل تھے۔
 

ٹیگز: