Wed, September 16, 2026

صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، بجٹ و ملکی حالات پر مشاورت

صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، بجٹ و ملکی حالات پر مشاورت

اسلام آباد : صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صدر کو اپنے حالیہ دورۂ یو اے ای کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدوں اور تعاون پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے زور دیا کہ بجٹ کی تشکیل میں کم آمدنی والے افراد، محنت کش طبقے اور پنشنرز کے مسائل کو مدنظر رکھا جائے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ سماجی تحفظ کے منصوبے مضبوط بنائے جائیں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو زیادہ سہارا فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کو بجٹ میں نمایاں اہمیت دی جانی چاہیے۔

دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف کا فروغ بھی قومی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے۔

 
 

ٹیگز: