Wed, September 16, 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 47 پوائنٹس نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 47 پوائنٹس نیچے آگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران ملا جلا رجحان برقرار رہا، تاہم اختتام پر مارکیٹ معمولی خسارے کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس کے مرکزی 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

حصص بازار میں دن بھر کے دوران 61 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت 35.5 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں بھی کمی سامنے آئی، جو 31 ارب روپے گھٹ کر 19 ہزار 860 ارب روپے رہ گئی۔
 
 

ٹیگز: