Wed, September 16, 2026

حمیرا اصغر قتل کیس: دوست کی گواہی سے سامنے آئی نئی کہانی

حمیرا اصغر قتل کیس: دوست کی گواہی سے سامنے آئی نئی کہانی

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کے قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے ان کی قریبی دوست کا بیان قلمبند کر لیا ہے، جس سے کیس کی تصویر مزید واضح ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق رواں ہفتے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

حمیرا نے شوبز پروڈیوسر سے رابطہ کیا تھا اور کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھیں۔ دوست نے آخری بار عمرے سے قبل بات کی اور کیریئر کے لیے دعا کی درخواست کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر قتل کے شواہد نہیں ملے، تاہم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

ٹیگز: