Wed, September 16, 2026

"میں تو 16 سال کی لڑکی ہوں، لیکن لوگ مجھے عمر سے بڑا سمجھتے ہیں":اداکارہ عینا آصف

کراچی: پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے سوشل میڈیا پر اپنی عمر اور ظاہری شکل کے حوالے سے آنے والی تنقید پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ 16 سال کی ہیں، مگر لوگ انہیں عمر سے بڑا سمجھتے ہیں۔

ایک حالیہ گفتگو میں عینا نے بتایا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں اپنا ڈرامہ کیریئر شروع کیا تھا اور اب وہ 16 سال کی ہو چکی ہیں، جو سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو تنقید کرتے وقت ذرا سوچ بچار کرنے کی تلقین کی۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی کام یابی کے بجائے ان کی عمر، رنگت اور جسمانی ساخت پر غیر ضروری تبصرے سننے پڑتے ہیں، جس سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ "لوگ مجھ پر طنز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں 16 سال کی نہیں لگتی، جس کی وجہ سے مجھے ذہنی دباؤ کا سامنا ہے،" انہوں نے بتایا۔

عینا نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی صلاحیتوں کو پہچانیں اور ظاہری شکل کی بجائے ان کے فن پر توجہ دیں۔

ٹیگز: