Wed, September 16, 2026

ایئر انڈیا حادثہ میں ذہنی مسائل کے شکار پائلٹ کو فلائٹ کلیئرنس ملنے پر سنگین سوالات اٹھ گئے

ایئر انڈیا حادثہ میں ذہنی مسائل کے شکار پائلٹ کو فلائٹ کلیئرنس ملنے پر سنگین سوالات اٹھ گئے

نئی دہلی : حیدرآباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ حادثے کے وقت جہاز کے پائلٹ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھے۔ کیپٹن سمیت دیگر پائلٹس کو بارہا طبی رخصتیں بھی لینا پڑی تھیں، مگر اس کے باوجود ایئر انڈیا نے انہیں فلائٹ کے لیے کلیئرنس دے دی تھی۔

ابتدائی رپورٹ جو 12 جولائی کو آنی تھی، اس میں پائلٹ کی ذہنی حالت کا ذکر نہیں تھا، اور بھارتی حکومت اور ایئر انڈیا نے اسے شائع ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم برطانوی اخبار ٹیلی گراف اور امریکی نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹس میں اس حقیقت کو بے نقاب کیا۔

رپورٹس کے مطابق، حادثے کا بڑا سبب پائلٹ کا جہاز کا ایندھن بند کر دینے والا بٹن دبانا تھا، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے باوجود، ایئر انڈیا کی جانب سے ذہنی مسائل سے جوجھنے والے پائلٹ کو پرواز کی اجازت دینا انسانی جانوں کی قدر نہ کرنے کے مترادف ہے۔

یہ حادثہ ایئر انڈیا کی پائلٹ سلیکشن اور حفاظتی معیارات پر سوالات اٹھانے کا باعث بنا ہے، اور اس سے ایئر انڈیا کی نااہلی سامنے آئی ہے۔

ٹیگز: