Wed, September 16, 2026

کینیڈا میں ایئر انڈیا کے پائلٹ کی گرفتاری، بھارتی ایوی ایشن نظام پر سنگین سوالات

کینیڈا میں ایئر انڈیا کے پائلٹ کی گرفتاری، بھارتی ایوی ایشن نظام پر سنگین سوالات

ٹورانٹو:ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کی کینیڈا میں نشے کی حالت میں گرفتاری کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واقعے نے بھارتی سول ایوی ایشن کے حفاظتی نظام اور نگرانی کے مؤثر ہونے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نشے میں دھت تھا جس کے باعث پرواز کی حفاظت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔ واقعے کے بعد کینیڈین حکام نے پائلٹ کو حراست میں لے لیا جبکہ ایئر انڈیا اور بھارتی ایوی ایشن حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے واقعات عالمی فضائی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہیں اور ایسے واقعات کسی بھی ملک کی ایوی ایشن ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر بھارتی ایوی ایشن کے نظم و ضبط اور مانیٹرنگ سسٹم کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ٹیگز: