نیویارک :امریکی جریدے The National Interest نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کے خلاف اقدامات پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ جریدے کے مطابق بھارت کا دُلہستی اسٹیج II منصوبہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔
جریدے نے مزید کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت قانونی طور پر پاکستان کو مغربی دریاؤں کا پانی فراہم کرنے کا پابند ہے، اور آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے یہ اقدامات پانی کے بحران اور انسانی خطرات کو بڑھا سکتے ہیں اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔