Wed, September 16, 2026

پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا ،عالمی جریدہ

پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا ،عالمی جریدہ

شارلٹ : پاکستان نے اپنے جغرافیائی محلِ وقوع، دفاعی صلاحیت، اور کامیاب سفارت کاری کی مدد سے عالمی سیاست میں اپنی اہمیت دوبارہ مضبوط کی ہے۔ عالمی جریدے "کیرولائنا پولیٹیکل ریویو" نے پاکستان کی حکمت عملی اور عسکری قیادت کی تعریف کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں اپنی اہمیت دوبارہ قائم کی۔ خاص طور پر مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی طاقت اور سفارت کاری کو نیا اعتماد دیا۔ اس دوران پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئے سرے سے استوار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کی نئی سمت دی۔

پاکستان کی جغرافیائی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، کیونکہ یہ ملک جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، اور مشرق وسطی کے سنگم پر واقع ہے، جو اسے عالمی اسٹریٹجک پالیسی میں اہم بناتا ہے۔ گوادر کی بندرگاہ اور ساحلی علاقے پاکستان کے لیے ایک بڑا اثاثہ بن کر ابھرے ہیں، جس سے نئے اقتصادی امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

پاکستان نے امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا، خاص طور پر معدنیات اور نایاب زمینوں کے حوالے سے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ اس کے علاوہ، بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے عالمی بینک کی 1.25 ارب ڈالر کی فائنانسنگ نے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے۔پاکستان نے اسٹریٹجک خودمختاری کے ساتھ امریکا کے ساتھ تعلقات کو "پائیدار مفاد" کی بنیاد پر آگے بڑھایا ہے۔

ٹیگز: