Wed, September 16, 2026

محمد عامر اور عماد وسیم دی ہنڈرڈ 2025 میں ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ شامل

محمد عامر اور عماد وسیم دی ہنڈرڈ 2025 میں ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ شامل

لاہور : پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم کو دی ہنڈرڈ 2025 کے لیے ناردرن سپرچارجرز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی بین ڈورشوئس اور مچل سینٹنر کی جگہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

پہلے خدشہ تھا کہ چونکہ ناردرن سپرچارجرز اب بھارتی میڈیا گروپ ’سن‘ کے زیر انتظام آ جائے گی، اس لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ نہیں دی جائے گی۔ مارچ میں ہونے والے ڈرافٹ میں بھی کوئی پاکستانی منتخب نہیں ہوا تھا، جس کی وجہ سے یہ افواہیں زور پکڑ گئیں۔

تاہم انگلش کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ سے باہر نہیں رکھا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی کھلاڑیوں کی مصروفیات، مثلاً ویسٹ انڈیز کا دورہ اور دیگر سیریز، اور پچھلی کارکردگی کی وجہ سے وہ ڈرافٹ میں شامل نہیں تھے۔

اب عامر اور عماد کے شامل ہونے سے ناردرن سپرچارجرز کی ٹیم مضبوط ہو گئی ہے۔ اگرچہ ٹیم میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس بھی ہیں، مگر وہ کندھے کی سرجری کی وجہ سے اس سیزن میں نہیں کھیلیں گے۔

ٹیگز: