Wed, September 16, 2026

شانگلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: تین دہشت گرد ہلاک

شانگلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: تین دہشت گرد ہلاک

پشاور : شانگلہ کے علاقے کبل گرام میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، اور ان میں ایک سرغنہ نور اسلام عرف سلمان بھی شامل تھا۔ یہ کارروائی پولیس اور ایلیٹ فورس کے تعاون سے کی گئی۔

دہشت گردوں نے پہاڑی غاروں میں پناہ لے رکھی تھی اور فورسز کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں شدید مقابلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد غیر ملکی باشندوں پر حملوں اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے، جن میں حوالدار مقبول احمد، اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ باقی دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا سکے۔

ٹیگز: