Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کی سری لنکا کے صدر سے اہم ملاقات

محسن نقوی کی سری لنکا کے صدر سے اہم ملاقات

کولمبو: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے سری لنکن صدر کو پاکستانی شہریوں کو ویزہ کی مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر صدر نے فوری طور پر پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی وزیراعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، منشیات کی سمگلنگ، اور فورسز کی مشترکہ تربیت کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ محسن نقوی نے سری لنکن صدر کی طرف سے پاک سری لنکا تعلقات میں کردار کو سراہا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شاندار انتظامات کرنے اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ سری لنکن صدر نے کہا کہ پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ٹیگز: