Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ 2025 سپر فور میں آج پاکستان اور سری لنکا کا اہم مقابلہ ہو گا

ایشیا کپ 2025 سپر فور میں آج پاکستان اور سری لنکا کا اہم مقابلہ ہو گا

دبئی ؛ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہت اہم میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم فائنل میں جانے کے امکانات کو مضبوط کر لے گی۔

پاکستان کی ٹیم گزشتہ روز دبئی سے ابوظبی پہنچی جہاں آج میچ ہوگا۔ ٹیم نے آرام کیا اور میچ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ سپر فور میں چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے، لیکن ہر ٹیم کو کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔

پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا کو بنگلادیش نے شکست دی ہے۔ اب دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں جیت کے ساتھ فائنل کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

پاکستان کے لیے آج کا میچ بہت اہم ہے کیونکہ اگر وہ یہ میچ ہار گئے تو ان کا ایونٹ سے باہر ہو جانے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کریں گی کہ فائنل میں جگہ بنا سکیں۔

ٹیگز: