Wed, September 16, 2026

سڈنی بیچ حملہ: بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف دعوے بے نقاب

سڈنی بیچ حملہ: بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف دعوے بے نقاب

سڈنی: سڈنی کے بونڈی بیچ پر دہشت گردانہ حملے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات میں بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق حملہ آوروں کو پاکستانی شہری قرار دیا، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہوئی۔

بعد کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم بھارتی شہری ہیں اور ساجد اکرم بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی ہے۔ حملے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اور چند میڈیا اداروں نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلایا، جس میں ایک بے گناہ پاکستانی کی تصویر کو نوید اکرم کے ساتھ جوڑا گیا۔

نوید اکرم نے بھی اس پروپیگنڈا کی نشاندہی کی اور اپنی جان کو لاحق خطرے کا ذکر کیا۔ غیر ملکی جریدے "دی گارڈین" نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو مسترد کیا، اور واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے۔

ٹیگز: